جمعہ، 17 جون، 2016

سنو اے دیوانی لڑکی

سنو اے دیوانی لڑکی
تیرا ہر خط میں مجھے یوں لکھنا
کہ سنیے
دیکھیے
آپ کو دیکھ کر
آپ ہی کو سوچ کر
میری سانسیں چلتی ہیں
میری صبح نکھرتی ہیں
میرا دن گزرتا ہے
میری راتیں ڈھلتی ہیں
سن ارے او مجنوں لڑکی
بن تیرے اب یہ سانسیں
تھم جانے کو ہیں
کہ بن تیرے اب میری صبح بھی
نکھر نہیں پاتی
دن تو کسی توڑ کٹ ہی جاتا ہے
میری راتیں ڈھل نہیں پاتیں
سنواے پاگل لڑکی
تیرا جو ہر خط کے اختتام میں مجھے یوں لکھنا
جی سنیے
دیکھیے
اپنا خیال رکھیے گا
اپنا دھیان رکھیے گا
آپ کے دم سے ہی
کہ آپ کے سنگ ہی
میری ذات کی تکمیل ہے
سن اے مجنوں لڑکی
بچھڑ کر تجھ سے
بہت ہی خاموش رہتا ہوں
کہ خیال بھی اب تو اپنا
میں رکھ نہیں پاتا ہوں
تو نے جو وعدہ مجھ سے لیا تھا
وہ اب ٹوٹ جانے کو ہے
پلٹ آ کے اب یہ زندگی کی ڈور بھی
کٹ جانے کو ہے
سن ارےاو دیوانی لڑکی۔۔
جو ہو سکے تجھ سے
تو لوٹ آ
لوٹ آ کہ
میری زات میں
کئی برسوں کی تھکن باقی ہے
ابھی میری ذات کی بھی
تکمیل ہونا باقی ہے


کوئی تبصرے نہیں:
Write تبصرے

مشہور اشاعتیں

مشہور اشاعتیں