اردو لطیفے لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
اردو لطیفے لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 4 جولائی، 2016

دو بہت ہی زبردست لطیفے: ایک سائیکل سوار پولیس والے کے سامنے

ایک سائیکل سوار پولیس والے کے سامنے سے گزرا۔ کچھ آگے جا کر وہ واپس پلٹا اور پولیس والے سے کہنے لگا:
”آپ نے مجھے پہچانا، میں کون ہوں۔“
وہ بے چارہ سوچ میں پڑ گیا، کوئی جواب نہ دے سکا۔ اس پر اس نے کہا۔
”آپ کا حافظہ بہت کمزور ہے، میں وہی تو ہوں جو ابھی کچھ ہی دیر پہلے آپ کے سامنے سے گزرا تھا۔“


2


ایک شخص خیالات میں گم چلا جا رہا تھا‘ ایسے میں ایک گدھے نے اسے دولتّی رسید کر دی‘ اس نے گدھے کو دو تین لاتیں رسید کیں اور بولا
”کیا میں تجھ سے کم ہوں؟ “


منگل، 21 جون، 2016

محمد بن قاسم نے سندھ فتح کرنے کے بعد پنجاب کا رخ کیا، تو دریائےِ سندھ سے تھوڑا پہلے

محمد بن قاسم نے سندھ فتح کرنے کے بعد پنجاب کا رخ کیا، تو دریائےِ سندھ سے تھوڑا پہلے ہی آرام کی غرض سے، وہ کسی سایہ دار جگہ کی تلاش میں ادھر اُدھر دیکھنے لگے۔۔

اچانک اُنکی نظر ایک بزرگ پر پڑی، جو ایک بہت بڑے سایہ دار درخت کے نیچے کسی کام میں مگن تھے۔۔

محمد بن قاسم حیران ہوا اور سوچا کہ اس سنسان ویرانے میں یہ بزرگ ضرور بہت بڑی ہستی ہیں، چنانچہ انہوں نے بھی اسی درخت کا رخ کیا، کیوں کہ وہ اس ہستی کو پہچانے بغیر آگے جانا فضول سمجھ رہے تھے۔

وہ بزرگ کے پاس آئے، سلام کیا، مگر کوئ جواب نہ ملا۔

ہاتھ پکڑ کے بوسا دیا تو بزرگ نے اپنا ہاتھ محمد بن قاسم کے سر پہ رکھا اور بولے:

بیٹا کتنے دن سے نیند نہیں کی تم نے۔۔؟؟

محمد بن قاسم نے کپکپاتے لبوں سے بولا:

حضور 1ہفتے سے۔۔

بابا جی نے اپنے پاس پڑے چند تازہ پتے اٹھائے،

اور مٹی کے برتن میں پیس دیئے،

اور پانی ڈال کر 2گلاس پلا دیئے۔۔

محمد بن قاسم کو سکون آیا اور اس نے یہ چیز اپنے سارے لشکر کو پلانے کی فرمائش کر دی.۔۔

بزرگ نے سب کو پلایا۔۔

پینے کے بعد لشکر 5 دن اور 5 راتوں تک سویا رہا۔۔

جب محمد بن قاسم جاگا تو دیکھا کہ بزرگ بھی سو رہے ہیں،

انہوں نے بزرگ کو جگایا اور بولے کہ:

اگر آپ مجھے اس مشروب کا نام اور اپنا نام بتا دیں گے، تو میں یہ سندھ دھرتی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے آپ کے حوالے کر جاؤں گا۔۔۔۔

بزرگ لالچ میں پڑ گئے اور بولے:

بیٹا، جو آپ سب نے پیا ہے وہ "بھنگ" تھی،

اور میرا نام "قائم علی شاہ" ہے. ☺ ☻



شادی کے دن نئی نویلی دلہن نے ایک اٹیچی کیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے شوہر سے

شادی کے دن نئی نویلی دلہن نے ایک اٹیچی کیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے شوہر سے وعدہ لیا کہ وہ اس اٹیچی کیس کو کبھی نہیں کھولے گا۔ شوہر نے وعدہ کر لیا۔

شادی کے پچاسویں سال بیوی جب بسترمرگ پر پڑ گئی تو خاوند نے اسے اٹیچی کیس یاد دلایا۔

بیوی بولی : " اب یہ وقت ہے اس اٹیچی کیس کے راز کو افشا کرنے کا۔ اب آپ اس اٹیچی کیس کو کھول لیں۔"

خاوند نے اٹیچی کیس کھولا تو اس میں سے دو گڑیاں اور ایک لاکھ روپے نکلے۔

خاوند کے پوچھنے پر بیوی بولی “میری ماں نے مجھے کامیاب شادی کا راز بتاتے ہوئے نصیحت کی تھی کہ غصہ پی جانا بہت ہی اچھا ہے۔ ماں نے مجھے طریقہ بتایا تھا کہ جب بھی اپنے خاوند کی کسی غلط بات پر غصہ آئے تو تم خاوند پر غصہ نکالنے کی بجائے ایک گڑیا سی لیا کرنا”۔

تو مجھے جب بھی آپ کی کسی غلط بات پر غصہ آیا میں نے گڑیا سی لی

خاوند دو گڑیاں دیکھ کر بہت خوش ہوا کہ اس نے اپنی بیوی کو کتنا خوش رکھا ہوا ہے کیونکہ بیوی نے پچاس سال کی کامیاب ازدواجی زندگی میں صرف دو گڑیاں ہی بنائی تھیں۔

خاوند نے تجسس سے اٹیچی میں موجود ایک لاکھ روپوں کے بارے میں پوچھا تو بیوی بولی

’’یہ ایک لاکھ روپے میں نے گڑیاں بیچ بیچ کر اکٹھے کئے ہیں۔‘‘




مشہور اشاعتیں

مشہور اشاعتیں